Urdu news

Friday, 5 May 2023

سینیٹ؛ سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج

 اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی (سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ) کا بل منظور کرلیا گیا، جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا، جس میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے ایوان میں بل پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن کی جانب سے جعلی بل نامنظور، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔

اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ بل منظور کرلیا گیا۔ بل کے حق میں 32 اور مخالفت  میں 21 ووٹ آئے۔

The post سینیٹ؛ سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/B3hPrNv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...