گوا: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پہنچ گئے، جہاں بھارتی ہم منصب نے ان کا خیر مقدم کیا۔
FM @BBhuttoZardari among SCO Foreign Ministers participating in Council of Foreign Ministers in Goa.#PakFMatSCO
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) May 5, 2023
خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کے پہنچنے پر ان کا خیر مقدم کیا۔
قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے دونوں رہنماؤں کے ہاتھ ملانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول اور جے شنکر کے درمیان مصافحہ معمول کا رسمی عمل ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، بلاول بھٹو اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان مصافحہ
دریں اثنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف علاقائی اور اقتصادی تعاون کے لیے ضروری ہے، بلکہ خطے میں امن کے لیے بھی پرافغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے۔
FM @BBhuttoZardari has arrived to attend the #SCO Council of Foreign Ministers. #PakFMatSCO pic.twitter.com/4feRMUa9uc
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) May 5, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی فورمز پر قائدانہ کردار ادا کرتا رہتا ہے۔ جب بڑی طاقتیں امن ساز کا کردار ادا کرتی ہیں، تو ہم اپنے لوگوں کے لیے وسیع تر تعاون، علاقائی یکجہتی اور اقتصادی مواقع کی راہ ہمواریں ہموار کر سکتے ہیں۔
The post شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛ بلاول بھٹو کا استقبال بھارتی ہم منصب نے کیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GrC6N07
No comments:
Post a Comment