Urdu news

Friday, 5 May 2023

کراچی؛ گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

  کراچی: سرجانی میں گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق منگھو پیر تھانے میں تعینات اہل کار کی شناخت عظیم اقبال کے نام سے ہوئی، جو سادہ لباس میں موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ نامعلوم ملزمان ملزمان فائرنگ کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول سےکوئی اشیا چھینی نہیں گئیں۔ اہل کار کے پاس سے ایک 30 بور پستول، موبائل فون ،پرس ،نقد رقم اورموٹرسائیکل ملی ہے۔ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی مقتول اہل کار گزشتہ شب شادی کی تقریب میں گیاتھا۔

پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول برآمد کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

The post کراچی؛ گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nxVUTmJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...