Urdu news

Thursday, 11 May 2023

پی ٹی آئی قیادت عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی قرارداد پیش کرے، مراد علی شاہ

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں  تشدد اور حملوں کی مذمت میں پیش کی گئی قرارداد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنے ہی قائد عمران خان کے خلاف سنگین غداری کی قرارداد پیش کرنی چاہیے جیسا کہ ایم کیو ایم کے قانون سازوں نے الطاف حسین کے خلاف کی تھی۔”

سندھ اسمبلی میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی ورکرز کے حملوں اور پرتشدد واقعات کی مذمت پر مبنی قرارداد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پارٹی کے سربراہ عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کریں۔

انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ کراچی میں پرتشدد واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، ہم نے فوٹیج اور دیگر شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حملوں میں ملوث کسی ایک فرد کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

انہوں نے حکومت کی حکمت عملی اور مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا لیکن کہا کہ حکومت نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے لیے کہا ہے۔

The post پی ٹی آئی قیادت عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی قرارداد پیش کرے، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/F3E1QwV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...