Urdu news

Thursday, 11 May 2023

پاکستان آرمی کے اقدامات کی بدولت ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال

 پشاور: پاک فوج کے بروقت اقدامات کی بدولت ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشتعل مظاہرین نے 9 مئی کو احتجاج کے دوران مختلف سرکاری املاک سمیت ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیا اور اُسے نقصان پہنچایا تھا۔

حملوں میں ریڈیو پاکستان پشاور کو آگ لگائی گئی جس کی  وجہ سے ریڈیو پاکستان کو نقصان پہنچا اور نشریات کا عمل متاثر ہوا۔ پاکستان آرمی نے فوری طور پر حرکت میں آکر ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستان آرمی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں  میں بجلی کی فوری بحالی ، صفائی کے انتظام کے لئے 100 سے زائد عملہ فراہم کرنا، ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت  کرنا اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہےْ اس کے علاوہ فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی امداد بھی  دی گئی۔

پاکستان آرمی نے ملک میں مشکل کی ہر گھڑی میں اپنا کردار کیا اور آگے بھی کرتی رہے گیْ

The post پاکستان آرمی کے اقدامات کی بدولت ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZU94Dsi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...