Urdu news

Thursday, 11 May 2023

موبائل انٹرنیٹ کی بدستور بندش سے ٹیلی کام کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ

کراچی: ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی گزشتہ شب سے بدستور بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں اور حکومتی محصولات کو بھاری مالیاتی خسارے کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل سے انٹریٹ سروس کی بندش سے ٹیلی کام سیکٹر کو 82کروڑ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، موبائل انٹرنیٹ کے تعطل سے حکومتی محصولات میں بھی 28 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، موبائل انٹرنیٹ پر منحصر ایپس بند ہونے سے ان سے منسلک افراد کی دیہاڑی شدید متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ تک رسائی، ڈیجیٹل گورننس، پاکستان دنیا کے بدترین کارکردگی والے ممالک میں شامل

انٹرنیٹ سروس کی بندش سے ڈیجیٹل ادائیگیاں، کریڈٹ کارڈز بھی متاثر ہوئیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند

ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 12.50کروڑ ہے اور منگل کی شب سے موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہونے سے موبائل کمپنیوں کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے، موبائل انٹرنیٹ بند ہونے سے حکومت کو ٹیکس ریونیو بھی کم موصول ہوئے ہیں۔

The post موبائل انٹرنیٹ کی بدستور بندش سے ٹیلی کام کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Z1lKjdh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...