Urdu news

Friday, 2 June 2023

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70 ملین کرپشن کا انکشاف

 کراچی: محکمہ بلدیات سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ترقیاتی فنڈر میں 70 ملین کرپشن کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر/چیف مونسپل آفیسر، میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان کو طلب کرلیا گیا، 05 جون 2023 کو متعلقہ افسران اسٹیٹمینٹ کے ساتھ حاضر ہوں گے۔

افسران کو جنوری 2021 سے آج تک کے ٹرانزیکشن ڈیٹیل، اوریجنل بینک چالان بک، ٹینڈرز کی تفصیلات، ورکس کمپلیشن رپورٹ، اور اسٹاک مینٹینگ بک ساتھ لانے کا حکم کیا گیا ہے، ڈائریکٹر 3 سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کراچی نے لیٹر جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران پر ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

The post سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70 ملین کرپشن کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/J5QXKIa

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...