Urdu news

Friday, 2 June 2023

سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کیخلاف درخواست پر اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں کی پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کے اپنے لوگوں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا ہے، پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے، سندھ بھر میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ہارڈ ایریا اور سافٹ ایریا کیا ہوتا ہے؟ کون سے علاقے ہارڈ ایریا قرار دیے گئے ہیں؟ سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ گھوڑا باری، تھانہ بولا خان، کھارو چھان سمیت دیگر علاقے ہارڈ ایریا ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تھانہ بولا خان جامشورو ضلع میں ہے، جہاں تین بڑی یونیورسٹیز ہیں، آپ نے تھانہ بولا خان کو کیسے ہارڈ ایریا قرار دیا ہے؟ یہ سارے آپ کے سیاسی مفادات کیلے گر ہیں۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اب کسی کو بھی آرڈر جاری نہ کیا جائے، عدالت نے سندھ بھر کے اساتذہ کی بھرتیوں کی مزید کارروائی روک دی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے بعد کسی بھی امیدوار کو جوائننگ آرڈر جاری نہ کیا جائے، عدالت نے سماعت اگست کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

The post سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0rT4abF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...