Urdu news

Friday, 2 June 2023

سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ

  کراچی: سندھ حکومت نے میئر کراچی کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کیا جائے گا، جس کے لیے بلدیاتی ایکٹ میں شو اف ہینڈ اور خوفیہ رائے شماری کے قوانیں بھی موجود ہیں تاہم سندھ حکومت نے میئر کے انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے حوالے سے سندھ حکومت سے وضاحت مانگی تھی جس پر سندھ حکومت نے بھی اپنے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو اگاھ کر دیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہتے ہیں، میئر کے انتخاباب شو آف ہینڈ سے ہوں گے کیونکہ ہم میئر کے انتخاب کو شفاف بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کے کراچی کی سنگل لارجسٹ پارٹی صرف پی پی ہے، جس کا میئر بھی پیپلزپارٹی کا ہی حق ہے، اس وقت ہر کوئی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کر رہا ہے اگر کوئی یوسی ناظم پی ٹی آئی چھوڑ دیتا ہے تو اس میں ہمارہ کوئی قصور نہیں ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حافظ نعیم صاحب کے مخالف نہیں ہیں حافظ صاحب اگر جیت کر آئے تو انکو ویلکم کرونگا اور ہار بھی پہناؤں گا ہم کراچی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں تمام اپوزیشن کی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں آئیں اور ہمارے ساتھ ملکر کام کریں۔

The post سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/svcLA2q

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...