Urdu news

Friday, 2 June 2023

کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف

پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی سپیکر، اراکین اسمبلی ، وزرا اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے ڈائریکٹر جنرل کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا معاملہ کا سختی سے نوٹس لینے اور کئی بار متنبہ کرنے کے باوجود گاڑیاں واپس کیوں نہیں لی گئیں اور کیوں یہ گاڑیاں غیر مجاز افراد اور سیاسی لوگوں کے زیر استعمال ہیں؟

 

مراسلے میں کہا گیا کہ 24 گھنٹوں کے اندر سابق وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، سینیٹرز، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے واپس لی جائیں اور اس ضمن میں رپورٹ پیش کی جائے تاکہ حکام بالا کو پیش کی جاسکے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو18 جنوری 2023 کو تحلیل کیاگیا جس کے ایک ہفتے کے اندر نگران وزیراعلیٰ کا تقرر بھی کردیاگیا جس کے بعد اس وقت کے تمام حکومتی عہدیدار سابقہ ہوگئے جنہیں سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

The post کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3roFB5p

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...