Urdu news

Thursday, 26 May 2022

کراچی کے نجی ہوٹل کی چھت گرگئی، 1 شخص جاں بحق متعدد زخمی

 کراچی: پی آئی ڈی سی چوک کے قریب نجی ہوٹل کے اندر لابی کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسیریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے کاروباری علاقے پی آئی ڈی سی چوک کے قریب معروف نجی ہوٹل کے اندر لابی کی چھت گرگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار ہوٹل پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نجی ہوٹل کے اندر لابی کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ تین افراد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا ہوٹل حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ لابی کی فور سیلنگ گری ہے جس کے نیچے دب کر ایک شخص ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ انتہائی افسوس ناک تھا، جس کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

The post کراچی کے نجی ہوٹل کی چھت گرگئی، 1 شخص جاں بحق متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SlRUuQi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...