Urdu news

Sunday, 22 May 2022

آرمی چیف جنرل باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر)حلوصی آقار نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر)حلوصی آقار نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا،معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

The post آرمی چیف جنرل باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/x6OXwYq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...