Urdu news

Tuesday, 17 May 2022

عثمان بزدار نے 10 ارب کے ناجائز اثاثے بنائے، ن لیگ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا محمد تارڑ نے کہا کہ سابق وزیر اعلی عثمان بزدار اور ان کے ساتھ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کر رہے ہیں، عثمان بزدار نے اپنے ساڑھے 3 سالہ دور اقتدار میں دس ارب 31 کروڑ کے ناجائز اثاثے بنائے۔

عطا تارڑ نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک دو ہفتوں سے عمران خان اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کر رہے ہیں حالانکہ ان کے دور میں جس بے دردی سے ملکی دولت کو لوٹا گیا اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، جس طرح آمدن سے زائد اثاثے بنائے گئے وہ سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کو ملک سے فرار کروایا گیا ، بلیک منی کو وائٹ کیا گیا ، ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے بھاری بلیک منی کو وائٹ کیا گیا، جس گھر میں عمران خان کا نکاح ہوا وہاں کے لوگوں نے ایمنسٹی سے فائدہ اٹھایا، کرپشن کی کئی دیگر کہانیاں بھی موجود ہیں، ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑوں روپے ریٹ لگے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عثمان بزدار اور ان کے ساتھ جتنے بھی لوگ کرپشن میں ملوث تھے ان کے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کر ہے ہیں ، یہ سارا نیٹ ورک بنی گالہ سے ڈیل ہوتا تھا، عثمان بزدار اور فرح گوگی روپے کمانے میں فرنٹ پر تھے، ان کی کرپشن کی داستانیں سن کر بڑے سے بڑے ڈاکو شرما جائیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ایک دوست کے ذریعے عثمان بزدار نے دو اشاریہ پانچ ارب روپے کے فوائد حاصل کیے، ایک ڈسپنسر نے 5 کروڑ روپے کی زمین خریدی جو کہ بزدار کا فرنٹ مین ہے، بزدار کے بھائی جعفر بزدار کے ذریعے زمینیں خریدیں، 10 ارب روپے کے اثاثے بے نامی بنائے، مال مفت دل بے رحم کی طرح ملکی خزانہ کو لوٹا گیا، ان تمام بے نامی اثاثوں کی چھان بین کی جائے، یہ سب عمران خان کی ایما پر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرح گوگی نے مجھے 6 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیجا، میں سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں، چند کروڑ کے اثاثوں کا مالک آج ارپ پتی کیسے ہوا، کیا عثمان بزدار اس بات کا جواب دیں گے کہ آج ارب پتی کیسے ہوئے، سب اس ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹتے رہے۔

 

The post عثمان بزدار نے 10 ارب کے ناجائز اثاثے بنائے، ن لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ICoXnYh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...