کراچی: وزیر اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پانی کے معاملے میں مداخلت کریں، تاکہ سندھ کو مناسب حصہ ملے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ارسا 1991 کے پانی کے معاہدے کے مطابق سندھ کو پانی کا حصہ دینے میں ناکام رہا ہے۔ جس کے باعث سندھ کے کسان پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے یہ مسئلہ متعدد بار وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا، لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پانی کے معاملے میں مداخلت کریں، تاکہ سندھ کو مناسب حصہ ملے ۔
The post سندھ کے کسان پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EQzClgt
No comments:
Post a Comment