Urdu news

Thursday, 19 May 2022

لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں نیا موڑ، ایس پی سمیت چاروں ملزمان غائب

لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس پی عارف شاہ سمیت چاروں ملزمان کے وکلا نے اپنے موکلوں کے غائب ہونے کی درخواست دیدی۔

ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے ایس پی عارف شاہ سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کر دیا۔ وکیل نے بتایا کہ صبح تک ملزمان فون پر رابطے میں تھے اچانک انکے نمبرز بند ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کانسٹیبل اقراء قتل کیس؛ ایس پی ٹریفک کو عہدے سے ہٹادیا گیا

جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ ضمانت کی سادہ درخواست واپس لے جائیں اور چاروں ملزمان کی الگ الگ درخواستیں دیکر بیان حلفی ساتھ لگائیں۔

عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی جواں سال لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی پراسرار اور مشکوک حالات میں موت ہوئی ہے۔ ایس پی ٹریفک عارف شاہ سمیت  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

The post لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں نیا موڑ، ایس پی سمیت چاروں ملزمان غائب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iPpB1c9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...