Urdu news

Monday, 23 May 2022

خیبرپختونخوا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی

 اسلام آباد: خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ وسطی و جنوبی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو، جیکب آباد، دادو، سبی اور شہید بینظیر آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاڑکانہ، پڈعیدن اور سکرنڈ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب، کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کل کے مقابلے میں 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے اور آج گرمی کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

The post خیبرپختونخوا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eboagPQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...