Urdu news

Monday, 16 May 2022

شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج

 راولپنڈی: تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے گلزار قائد کے شادی ہال میں کھانا کھانے سے فوڈ پوائزنگ ہونے پر ہال کے مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلزار قائد میں واقع شادی ہال میں کھانا کھانے سے ولیمے میں شریک بیشتر افراد کو فوڈ پوائزنگ ہوگیا، جس پر دولہے محمد اسامہ کے بھائی محمد راشد کے بیان پر ہال کے مالک و انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ولیمے کے مہمان میرج ہال پہنچے تو ہال انتظامیہ نے کھانا شروع کردیا، کھانا کھاتے ہی خواتین کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی، خواتین کے حالت اتنی خراب تھی کہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، میرج ہال کے مالک طاہر محمود اور ان کی انتظامیہ نے ہمیں زہر آلود کھانا دے کر مارنے کی کوشش کی، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جیسے ہی واضح ہوتا ہے کہ ہال اتنظامیہ نے غفلت برتی ہے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

The post شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9RgmiS4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...