Urdu news

Monday, 16 May 2022

بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

 اسلام آباد: بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 248 میگاواٹ ہے، بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں ایک بار کمی آئی ہے اور شارٹ 4 ہزار 252 میگاواٹ رہ گیا ہے، اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 248 میگاواٹ ہے، جب کہ طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں آٹھ سے 10 گھنٹےتک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 590میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 960 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار 826 میگاواٹ ہے، ہوا سے 428 میگا اور واٹ سولر سے بجلی کی پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 167 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 277 میگاواٹ ہے،

واضح رہے کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے، اور شارٹ فال کے باعث 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔

The post بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/x7dEPri

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...