Urdu news

Thursday, 19 May 2022

چیئرمین نیب نے پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر فوری پابندی عائد کردی

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر فوری طور پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین نیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حال میں کی گئیں تمام پوسٹنگز/ٹرانسفرز پر عمل درآمد بھی فوری طور پر روک دیا جائے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو چیف جسٹس عمر عطا بند یال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بینچ نے حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پر ازخودنوٹس کی سماعت کی تھی جبکہ نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ تمام ہائی پروفائل مقدمات میں تبادلے اور تقرریاں روکے جائیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا ہائی پروفائل مقدمات میں تقرریاں و تبادلے روکنے کا حکم

عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہائی پروفائل مقدمات میں پراسیکیوشن تحقیقات برانچ کے اندر تاحکم ثانی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو بھی تاحکم ثانی کوئی بھی مقدمہ عدالتوں سے واپس لینے سے روک دیا تھا۔

The post چیئرمین نیب نے پوسٹنگز /ٹرانسفرز پر فوری پابندی عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/o8hYZHc

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...