Urdu news

Wednesday, 25 May 2022

حکومت کی عمران خان کیخلاف توہین  عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی جسے سماعت کے لئے مقررکردیا گیا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی جسے سماعت کے لئے مقررکردیا گیا۔سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ ساڑھے11 بجے درخواست کی سماعت کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس اپنی تقاریر میں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے عمران خان کو سرینگر ہائے وے پہنچنے کا کہا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری اورنجی املاک کو نقصان پہنچایا اورفائربریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

وفاقی حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضوں کومد نظررکھتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

The post حکومت کی عمران خان کیخلاف توہین  عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LFtnOWk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...