اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عمر سرفراز چیمہ کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو قسم کے اعتراضات لگائے ہیں ایک یہ کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی ، دوسرا یہ کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ ڈی نوٹی فائی تو وفاق نے کیا ہے، یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں، صدر کا کہاں کیا اختیار ہے کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے شدہ ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم کرکے لارجر بنچ تشکیل دے دیا اور کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
عدالت نے وکیل بابر اعوان کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پڑھ کر آئیں۔
The post عمر چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pl2uWsq
No comments:
Post a Comment