Urdu news

Friday, 20 May 2022

ون وے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار چالان، 2 ہزار ڈرائیور زیر حراست

 کراچی: ون وے کی خلاف ورزی اوررانگ وے جانے سے ٹریفک پولیس نے10 ہزار سے زائد چالان کرکے 2 ہزار سے زائد ڈرائیورکو حراست میں لیا۔

ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پرایک ماہ کے دوران10 ہزار سے زائد چالان کرکے 2 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو حراست میں لیا، ترجمان کے مطابق شہر بھر میں ون وے اور رانگ وے کی خلاف ورزی کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں جن میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے حکم پر ٹریفک پولیس نے 12 سے 19 مئی کے دوران خصوصی مہم چلائی ، اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 126 چالان کیے گئے ، 2 ہزار 75 ڈرائیوروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 3 ہزار 658 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ون وے اور رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری رہے گا،ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اس سے نہ صرف وہ خود بلکہ دوسرے شہری بھی حادثات سے محفوظ رہ سکیں گے۔

The post ون وے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار چالان، 2 ہزار ڈرائیور زیر حراست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/S3mrtxo

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...