Urdu news

Friday, 20 May 2022

کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

نواب شاہ: کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع نواب شاہ کے قریب کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نواب شاہ پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کو حادثہ کھڈر کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جب کہ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

The post کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/msCKnP1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...