Urdu news

Monday, 23 May 2022

کسٹمز نے بیرون ملک سے شراب کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

 لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرکے بیرون ملک سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے دبئی سے آنے والے مسافر سے 8 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد کی، شراب برآمد ہونے پر کسٹمز حکام نے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

wine

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سلمان احمد ایمرٹیس ائیر لائن کی پرواز 622 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچا تھا، کسٹمز عملے نے کاؤنٹر پر مسافر سلمان کے سامان کو چیک کیا تو شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ملزمان شراب یا منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

The post کسٹمز نے بیرون ملک سے شراب کی اسمگلنگ ناکام بنا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jE1kzio

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...