Urdu news

Saturday, 21 May 2022

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان

 اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ کراچی میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ شہرمیں مغربی اورجنوب مغربی سمت سے 20 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں گی۔درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرارہے۔لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آج شہرکا درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ پنجاب کے وسطی اورجنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

 

The post ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/byhF2Xp

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...