Urdu news

Tuesday, 24 May 2022

سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند

ڈیووس: سعودی عرب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی اسٹیٹ بینک میں رکھے 3 ارب ڈالر کی رقم جلد واپس نہیں لے گا اور یوں اس کی مدت بڑھانے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔

سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدان نے خبررساں اداروں کو بتایا کہ ’ہم پاکستان میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع رکھنے کی مدت میں اٖضافے پر حتمی کام کررہے ہیں، ‘ انہوں نے یہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ذیلی ملاقاتوں (سائیڈ میٹنگ) میں کہا ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان میں زرِ مبادلہ کے ذخائرایک حد تک برقرار رکھنے پر گزشتہ برس اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع کرائی تھی۔

اگرچہ سعودی وزیر نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں لیکن یکم مئی کو دونوں ممالک نے مشترکہ اعلان کیا تھا کہ وہ جمع شدہ رقم کی مہلت مزید بڑھانے پر گفتگو کریں گے۔

The post سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RqC6JyH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...