گلشن اقبال میں رہائش پذیر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکنی قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا اور پوچھ گچھ کے بعد روانہ ہو گئی.
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری عالمگیر خان کو گرفتار کرنے آئی تھی، پولیس ملازموں کو دھکے دیکر زبردستی گھر میں داخل ہوئی لیکن عالمگیر خان گھر پرموجود نہیں تھے۔
تفصیلات کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پولیس کی بھاری نفری نے گلشن اقبال بلاک 7 میں رہائش پذیر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکنی قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس افسران عالمگیر خان کے گھر کے اندر داخل ہوئے اور گھر میں موجود عالمگیر خان کے اہلخانہ اورملازموں سے پوچھ گچھ کی تاہم عالمگیر خان کی عدم موجودگی پر پولیس موقع پر سے روانہ ہو گئیْ
عالمگیرخان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ایم این ایز، ایم پی ایز اور کارکان کی بڑی تعداد عالمگیر خان کے گھر پہنچ گئی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سابق رکنی سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے بتایا کہ پولیس کی 25 سے زائد موبائلوں نے عالمگیر خان کے گھر پر چھاپہ مارا اور پولیس ملازموں کو دھکے دیکر زبردستی گھر میں داخل ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ کل دوپہر سے کچھ مشکوک افراد گھر کے ارد گرد گھوم رہے تھے اور انھوں نے گھر کے چوکیدار اورملازموں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے بتایا کہ شہر میں امان و امان صورتحال ٹھیک نہیں ہے پولیس شہر رہائش پذیراعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی کےحوالے سے پلان تیار کر رہے ہیں اس کے بعد رات کی تاریکی میں پولیس اس طرح عالمگیر خان کے گھر داخل ہوئے جسے چور داخل ہوتے ہیں‘‘۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے واقعے سے متعلق گلشن اقبال تھانے میں تحریری درخواست بھی جمع کرادی۔
The post فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ اور پوچھ گچھ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/R4VU06F
No comments:
Post a Comment