اسلام آباد / کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد کی جارہی ہے۔
وزیرِاعظم کراچی شپ یارڈ اور انجینئیرنگ ورکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جب کہ ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آقار بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں وزیر اعظم کراچی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملیں گے، اور ملک کو درپیش مشکل معاشی حالات سے نمٹنے کے لیے ان کی تجاویز سنیں گے۔
The post وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ کراچی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BzOmo6D
No comments:
Post a Comment