Urdu news

Monday, 16 May 2022

پی ٹی آئی کے 5 سابق وزرا تا حال سرکاری رہا ئشگاہ پر قابض

اسلام آباد: منسٹر کالونی سے تاحال متعدد سابق حکومت کے وزرا نے سرکاری رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔

وزارت ہاؤسنگ کے نوٹس کے بعد سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے رہائش گاہ خالی کر دی، 5وزرا نے تاحال رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔

ذرائع کے مطابق باقی رہائش پذیر تحریک انصاف کے وزرا کو بھی وزارت ہاؤسنگ نے رہائش گاہیں خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے، عہدے سے ہٹنے کے بعد 15 دن کے اندر رہائش گا ہیں چھوڑنا ضروری ہوتا ہے، عہدہ ختم ہونے کے باوجود متعدد وزرا منسٹرکالونی میں رہائش پذیر ہیں۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال، نور الحق قادری، فہمیدہ مرزا اور عثمان ڈار نے تاحال رہائش گاہیں خالی نہیں کیں، ان سابق وزرا کو بھی وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

 

The post پی ٹی آئی کے 5 سابق وزرا تا حال سرکاری رہا ئشگاہ پر قابض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xZlPhnb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...