Urdu news

Monday, 4 July 2022

چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع

 لاہور: ایف آئی اے کی بینکنگ کورٹ نے چوہدری مونس الہٰی اوردیگر کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔

لاہور میں ایف آئی اے کی بینکنگ عدالت نے مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں اب تک کیا تفتیش کی ہے جس پر تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ محمد خان بھٹی اورواجد بھٹی نے گزشتہ ہفتے انوسٹی گیشن جوائن کی ہے۔ دونوں ملزمان نے ڈیفنس میں کاغذات جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی ہے۔ کمپنی کے شئیر ہولڈرز سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ شئیرہولڈرز کے تعین کے بعد مونس الہٰی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ چھ اکاؤنٹ فیک تھے جس سے نواز بھٹی سمیت دیگر نے انکارکردیا۔ سینتالیس فیصد ریکارڈ آچکا ہے ابھی فرانزک بھی ہونا ہے۔

عدالت نے اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چوہدری مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔مونس الہٰی پر چوبیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

مونس الہٰی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمنی انتخابات کے لئے اچھی تیاری ہے۔ انشا اللہ چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلی بن جائیں گے۔ ضمنی انتخابات مین مسلم لیگ ق کمپین کر رہی ہے۔صورتحال اچھی جا رہی ہےاللہ کا فضل ہے۔

The post چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XI78EVh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...