Urdu news

Sunday, 3 July 2022

سعودی سفیر کی آپریشن سے علیحدہ ہونے والی جڑواں بچیوں سے ملاقات

سوات: پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سوات میں 2 پاکستانی جڑواں بچیوں سے ملاقات کی، جنہیں 6 سال قبل آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا گیا تھا۔

سوات میں ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے فاطمہ اور مشاعل سے شفقت کا اظہار کیا۔ بچیوں کے والد نے سعودی حکومت کا بچیوں کی دیکھ بھال اور توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ دویونوں بچیوں کی علیحدگی کا آپریشن 2016 میں ہوا تھا، جو پیٹ اور سینے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اب تک 22 ممالک کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے 118 بچوں کے آپریشن کروائے گئے ہیں، جو کہ کامیاب رہے۔

The post سعودی سفیر کی آپریشن سے علیحدہ ہونے والی جڑواں بچیوں سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PkiXtVQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...