لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کو14 جولائی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کراچی سے پنجاب جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے شوہر ظہیرکی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر پرفیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو دعا زہرا کے شوہرظہیر کو 14 جولائی تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی آر کب کی درج ہے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ایف آئی آر 16 اپریل کو درج ہوئی۔
عدالت نے کہا ابھی تک آپ کیا کررہے ہیں۔ آپ کو کیسے پتا چلا کہ پولیس انہیں گرفتارکرنا چاہتی ہے۔وکیل نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انویسٹی گیٹ کررہے ہیں۔خدشہ ہے پولیس گرفتارکرلے گی۔ عدالت حفاظتی ضمانت منظورکرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔
عدالت نے 14 جولائی تک ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
The post دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wKb7fq
No comments:
Post a Comment