Urdu news

Wednesday, 6 July 2022

تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن

 کراچی: رینجرز نے تخریب کاری کی اطلاع پر ملیر جیل میں کئی گھنٹے طویل آپریشن کیا۔ اس دوران بھاری نفری نے بیرکوں میں تلاشی کا کارروائی میں حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی شب رینجرز نے تخریب کاری کی اطلاع پر اچانک ملیر جیل میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران تمام قیدیوں کو بیرکوں سے نکال کر تلاشی لی گئی۔ کارروائی کی اطلاع پر ملیر جیل کے اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے اور رینجرز اہل کاروں کی معاونت کی۔

جیل ذرائع کے مطابق رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے جیل میں کسی ممکنہ تخریب کاری کی رپورٹ موصول ہوئی تھی، جس کی وجہ سے رینجرز کی بھاری نفری نے جیل کا آپریشن کیا ، جو کئی گھنٹے جاری رہا ۔ سرچ آپریشن کے دوران کوئی ممنوع چیز برآمد نہیں ہوسکی ۔  تاہم رات گئے آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔

The post تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OHUlBe9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...