پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رتہ کلاچی سبزی منڈی موڑ پر نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہل کاروں پر گولیاں چلائیں۔
دونوں اہل کاروں شوکت اور حبیب پر فائرنگ کرنے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس نے فائرنگ کے مقام کی ناکابندی کرکے ثبوتوں اور موقع پر موجود افراد کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہے۔
The post ڈی آئی خان میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/84yBhAi
No comments:
Post a Comment