کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے۔ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 27.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جناح ٹرمینل پر 4.4، پی اے ایف مسرور بیس پر4.3 ،یونیورسٹی روڈ پر3.8ملی میٹر۔ ڈی ایچ اے فیزٹو میں 3.6 ملی میٹر اوراورنگی ٹاؤن میں 2.9 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
کیماڑی میں 7.5 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 5.9ملی میٹر، گلشن معمار میں 24.3 ملی میٹر، گلشن حدید 16، نارتھ کراچی 12.8 اور قائد آباد میں 11.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
The post کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Z8L9K4
No comments:
Post a Comment