اسلام آباد / راولپنڈی: راولپنڈی اسلام آباد میں الصبح موسلادھار بارش نے جھل تھل ایک کر دیا، نالہ لئی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ نشیبی علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔
اسلام اباد کا ایچ 13 سیکٹر اور ترنول کا علاقہ پانی میں ڈوب چکا ہے، راولپنڈی صادق آباد، ڈھوک کالاخان سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوچکا ہے۔
ایک گھنٹے میں 56 ملی میٹر بارش نے ہر طرف پانی پانی کر دیا، آئی جے پی روڈ، نائتھ ایونیو، ایکسپریس وے، مری روڈ، ایئر پورٹ روڈ، راول روڈ سمیت متعدد شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح 18 فٹ تک بلند ہوچکی ہے، 20 فٹ پر کناروں میں موجود بستیاں خالی کروا لی جائیں گی۔
ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کمشنر نور الامین مینگل نے نالہ لئی کے نشیبی علاقے گوالمنڈی کا ہنگامی دورہ کیا جبکہ واسا اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، ایم ڈی واسا نشیبی علاقوں سے پانی نکاسی عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔
The post موسلادھار بارش سے اسلام آباد کے نشیبی علاقے ڈوب گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vLF6eqw
No comments:
Post a Comment