کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہل کار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
فیروز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ نورانی کباب ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ۔ زخمی کی شناخت 40 سالہ سمیع ولد کشور کے نام سے کی گئی ۔ شرافی گوٹھ کے علاقے باغ کورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ۔ زخمی کی شناخت 27 سالہ شاہین ولد اکرم کے نام سے کی گی۔
فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سہراب گوٹھ فضل مل کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ، جس کی شناخت 41 سالہ سید محمد علی ولد سید علی محمد کے نام سے کی گئی ۔ پولیس تمام واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
محمودآباد کے علاقے اختر کالونی لاہوری ہوٹل کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جس کی شناخت 22 سالہ امجد ولد عطا محمد کے نام سے کی گئی ۔گلبہار تھانے میں پر اسرار فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ 30 سالہ مختیار شاہ ولد گلبہار شاہ گلبہار تھانے ہی میں تعینات ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ اپنے پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا۔
The post ڈکیتی میں مزاحمت پر3، پراسرار فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/f7Q8kvu
No comments:
Post a Comment