Urdu news

Friday, 8 July 2022

مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی 55 ویں برسی آج عقیدت واحترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد: مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی55 ویں برسی آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مادرملت وبانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناحؒ کی55 ویں برسی آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مادرملت کی برسی کے حوالے سے  ملک بھرمیں مسلم لیگ ودیگرسیاسی جماعتوں کے زیراہتمام قرآن خوانی کی محفلین اورمختلف تقریبات انعقادپذیرہوں گی۔

فاطمہ جناح 1967میں 8 ،9جولائی کی درمیانی شب76برس کی عمرمیں قصرفاطمہ کلفٹن کراچی میں مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔

 

The post مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی 55 ویں برسی آج عقیدت واحترام کیساتھ منائی جا رہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Aa47WbV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...