Urdu news

Friday, 8 July 2022

اںتخابات میں دھاندلی کیلیے ’مسٹرایکس‘ لاہور میں موجود ہے، عمران خان

کہوٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے نام لیے بغیر کہا کہ اںتخابات میں دھاندلی کے لیے ’مسٹرایکس‘ لاہور میں موجود ہے لیکن یہ واضح کردوں کہ لاہور کے مسٹر ایکس دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکتے۔

کہوٹہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایسا وزیراعظم پسند نہیں آیا جو آزاد خارجہ پالیسی لے کر آیا، ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے نہ غلامی چاہتے ہیں۔

سابق وزیرا عظم نے کہا کہ آپ ہزاروں مقدمے درج کرلیں ہم ان چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے، میں آصف زرداری، نواز شریف، ’چیری بلوسم اور حمزہ ککڑی‘ کو نہیں مانوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے امریکا کو کہا کہ ہم جنگ میں آپ کے ساتھ شرکت نہیں کریں گے، لوٹے تین نارے سنیں گے، لوٹے، چور، غدار، ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا لے جاتے تھے، مگر لوٹے یہ نہیں جانتے کے وقت بدل گیا ہے

علاوہ ازیں عمران خان نے کہا کہ چیف الکشن کمیشنر نون لیگ کو جیتانے کے لیے دھانلی کا منصوبہ بنا رہا ہے، نون لیگ، پی پی پی اور الیکشن کمیشنر نے الیکٹرونک مشین کو نہیں آنے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشنر نے الیکٹرونک مشین کو نہیں آنے دیا، دھاندلی والے الیکشن سے انتشار پھیلے گا، الیکٹرونک مشین سے دھاندلی ختم ہو جاتی ہے۔

The post اںتخابات میں دھاندلی کیلیے ’مسٹرایکس‘ لاہور میں موجود ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uicGNms

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...