Urdu news

Thursday, 14 July 2022

میرے دفتر پر حملہ پی ٹی آئی رہنما مبشر گجر نے کروایا، نذیر چوہان

 لاہور: ڈی آئی جی آپریشن نے پی پی 167 میں ن لیگی رہنما نذیر چوہان کے مرکزی دفتر پر مبینہ حملے  کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ 

ڈی آئی جی آپریشن سہیل چودھری نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نقص امن کا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

 

نذیر چوہان کا الزام 

اس حوالے سے نذیر چوہان نے الزام عائد کیا کہ میرے دفتر پر پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر نے حملہ کروایا ہے۔ دوسری جانب مشر گجر نے اس الزام کو مسترد کردیا۔

مبشر گجر کی تردید

صوبائی اسمبلی پی پی 167 کے امیدوار اور تحریک انصاف کے رہنما مبشر گجر نے کہا کہ ہم نے آج انتخابی مہم کی ریلی نکالی اور نذیر چوہان کے دفتر کے باہر سے ریلی گزری تو مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہمارے وکلا کو روکا، ان پر آوازیں کسی اور تشدد کیا۔

مبشر گجر نے کہا کہ مجھے اس واقع کا علم بھی بعد میں ہوا تب میں ریلی کی قیادت کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان نے منصوبے کے تحت اپنے دفتر میں خود توڑ پھوڑ کروائی ہے جبکہ ہم تو اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان کے دفتر میں توڑ پھوڑ سے پی ٹی آئی کے کسی کارکن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

The post میرے دفتر پر حملہ پی ٹی آئی رہنما مبشر گجر نے کروایا، نذیر چوہان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/p81UQXd

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...