Urdu news

Saturday, 2 July 2022

چارسدہ میں فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے نمائندے شہید

خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم افراد نے ایکسپریس نیوز اور روزنامہ ایکسپریس کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے افتخار احمد پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔

پولیس نے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو شبقدر اسپتال منتقل کیا اور پھر کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کردیا۔

بعد ازاں مقتول افتخار احمد کے بھائی حضرت بلال نے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرایا جس میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

The post چارسدہ میں فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے نمائندے شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/A6JX0ez

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...