Urdu news

Friday, 1 July 2022

پاکستانی سفارت خانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج

 اسلام آباد: پاکستانی سفارتی مشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے پر دفتر خارجہ نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان  نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج  کیا. پاکستان کے سفارتی مشن ایران ،ترکی ، یو این اور نیویارک سمیت 80 اکاؤنٹس کو بھارت کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے۔ بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے ایکشن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنیکا انکشاف

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اکاؤنٹ کو ریگولیٹ کرنے کا نیا قانون  غیر قانونی ہے، یہ عمل معلومات تک رسائی کے حقوق اور آزادی رائے کی بنیادی آزادی کے خلاف ہے. بھارت فوری طور پر سفارتی مشن کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کے اقدام کو واپس لے. بھارت کو بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

The post پاکستانی سفارت خانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iuPTDIc

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...