Urdu news

Tuesday, 12 July 2022

بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر

 لاہور: ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین 8 گھنٹوں کی تاخیر سے دوپہر 3 بجے کی بجائے رات 11 بجے روانہ ہوگی۔

شاہ حسین ایکسپریس تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہوگی، لاہور سے براستہ رائے ونڈ کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین شام 5 بجکر30 منٹ کی بجائے شام 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

کراچی سے چلنے والی پاکستان ایکسپریس 1:00 بجے کے بجائے رات 9:00 بجے روانہ ہوگی جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2:00 بجے کے بجائے رات 11:00 بجے سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

قراقرم ایکسپریس دوپہر 3:30 کے بجائے شام 6:00 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ تیزگام ایکسپرس شام 5:30 بجے کے بجائے رات 1:30 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

عید کے تینوں ایام میں ٹرینیں لیٹ ہونے پر مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروا دیں، ٹکٹیں ری فنڈ ہونے سے ریلوے کو مالی نقصان کا سامنا رہا۔

The post بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EKjXCUz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...