Urdu news

Tuesday, 12 July 2022

لاہور؛ کمسن گھریلو ملازمین بھائیوں پر بہیمانہ تشدد، ایک ہلاک، دوسرا زخمی

 لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں 2 کمسن گھریلو ملازمین پر بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں 11 سالہ کامران جاں بحق اور 7  سالہ رضوان زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس میں کراچی کے رہائشی 2 کم سن گھریلو ملازمین پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس میں 11 سالہ کامران جاں بحق اور اس کا بھائی 7 سالہ رضوان شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں ایک سال سے نصر اللہ نامی شہری کے گھر کام کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں بچوں پر اہل خانہ کی جانب سے تشدد کیا گیا اور حالت غیر ہونے پر ملزمان انہیں نجی اسپتال لے کر گئے، جہاں اسپتال کے عملے نے بچوں کی حالت دیکھ کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اطلاع دی۔ دونوں بھائیوں پر تشدد کے الزام میں نصراللہ، اس کی اہلیہ شبانہ اور  بیٹے محمود کو پولیس نے حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا بیٹا ابوالحسن اور بہو حنا فرار ہیں، جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول 12 سالہ کامران کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔ ملزمان کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق انہوں نے بچوں کو فریج سے اشیا کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیم کو مقتول کے لواحقین سے رابطہ کرنے اور پولیس کو ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

The post لاہور؛ کمسن گھریلو ملازمین بھائیوں پر بہیمانہ تشدد، ایک ہلاک، دوسرا زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zdjBwgv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...