Urdu news

Tuesday, 12 July 2022

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر تیز بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی اور گرد ونواح میں ایک بار پھر تیز بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور مضبوط سسٹم 14 سے 18 جولائی کے دوران سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، حیدرآباد کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے جنوب میں اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر بادل بن رہے ہیں، جو کئی علاقوں میں موسلادھار بارش برساسکتے ہیں، جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری اقدامات کریں، کیونکہ بارشوں کا یہ سسٹم کم از کم 18 جولائی تک برقرار رہے گا۔

 

The post محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر تیز بارش کی پیشگوئی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PnNK9O0

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...