Urdu news

Tuesday, 12 July 2022

کراچی: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک

 کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 8 فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہلاک ہو گئے۔

مقتولین کی شناخت امجد اور صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ واقعے کے وقت گھر میں تین بچے بھی موجود تھے، جو فائرنگ سے محفوظ رہے، تاہم بچے بہت ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

The post کراچی: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0J3Rpbi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...