کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی تنصیبات کو حالیہ طوفانی بارشوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
سی اے اے کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں سے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر کی لائٹس خراب ہوئی ہیں، رن وے کی لائٹس میں بارشوں کے دوران شارٹ سرکٹ ہوا۔
تاحال رن وے 25 آر کی لائٹس کی خرابی دور نہیں کی جا سکی۔ کراچی ایئرپورٹ کے پسنجر بورڈنگ برج نمبر 16 کو بھی شدید نقصان ہوا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صورتِ حال سے متعلق تمام ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا۔
The post کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی تنصیبات کو حالیہ طوفانی بارشوں سے شدید نقصان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nirjlfq
No comments:
Post a Comment