Urdu news

Sunday, 3 July 2022

نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے بارش

 کراچی: رات گئے نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے نارتھ کراچی، سرجانی ٹاون، نارتھ ناظم آباد سمیت اطراف کے علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے قبل پایا جانے والا حبس تقریباً ختم ہوگیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش کی پہلی بوند گرتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی۔

شہر کے دیگر علاقوں گلشن اقبال، ملیر، شارع فیصل، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری رہا۔ ان علاقوں میں بارش یا بوندہ باندی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

The post نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے بارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/M5c1tVW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...