Urdu news

Saturday, 14 May 2022

انڈس ہائی وے پر 2 کوچز کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق

کوٹری: انڈس ہائی وے پر آمری کے قریب 2 کوچز کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری میں انڈس ہائی وے پر آمری کے قریب 2 کوچز کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی اور کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچز کے درمیان پیش آیا۔

The post انڈس ہائی وے پر 2 کوچز کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ucmjCK7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...