اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں شفاق انتخابات ہونے چاہیے اس سے پہلے کہ حالات عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائیں اسٹیبلیشمنٹ کو بیچ میں آنا چاہئیے۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا عمران خان نے منع کیا ہے کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلیشمنٹ سے بات نہیں کرنی۔ راولپنڈی لال حویلی میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آج سے 21 دن پہلے ہمارے حالات دن اتنے اچھے نہیں تھے، اب لوگ سب جان چکے ہیں، جن پرفرد جرم لگنی تھی ان کو وزیراعظم اور وزیراعلی بنادیا گیا۔
انہوں نے کہا مسجد نبوی میں نعرے نہیں لگے لوگ ہوٹلوں سے نکلے تھے، صرف 2 ووٹوں کا فرق ہے 20 کروڑ ریٹ تھا ہم 25 کروڑ لگائیں تو کل یہ حکومت گر جائے گی، عمران خان کی کال پر فیصلہ مئی کے مہینے میں ہوجائے گا، یہ بھی ہوسکتا ہے ہم بھی نہ رہیں وہ بھی نہ رہیں جھاڑو ہی پھر جائے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیلیں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، ہتھکڑی ہمارا زیور ہے، رات 12 بجے تک عمران خان میٹنگ کرتا ہے، عمران خان کے پاس آئیڈیا ہے میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کرسکتے، میرا بھتیجا مسنگ ہے، اس کی ٹریننگ ہونی چاہیے اس کا اندر رہنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کوئی سازش نہیں ہونی چاہیے، فئیر الیکشن ہونے چاہیے۔
The post اس سے پہلے کہ حالات عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائیں اسٹیبلیشمنٹ کو بیچ میں آنا چاہیے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DOaTtU4
No comments:
Post a Comment